ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں عید کے ایام میں ہزاروں سیاحوں کی آمد، سیاح فورٹ منروکی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوئے۔ رش کے باعثٹریفک کی روانی متاثر، جبکہ ہوٹل مالکان نے کمروں کے کرایوںاورکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوش شرباء اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں عید کے تینوں روز سیاحوں کی آمدورفت کاسلسلہ جاری رہا۔ جنہوں نے ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھایافورٹ منرو میں ہزاروں گاڑیوں کے داخلے کے سبب ٹریفک کی روانی، پارکنگ ایریا اور سیاحوں کو سہولیات کی بہترفراہمی کے لیے کمانڈنٹ محمد اکرام ملک خود فورٹ منرو پہنچ گئے اور تمام اقدامات کاجائزہ لیا اس موقع پر سیاحوں عمران، نبیل، طارق ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فورٹ منرو میں قدرت کے حسین مناظر قابل دید ہیں۔ گرمیوں کی موسم میں ٹھنڈی ہواؤں کا لطف اٹھانا بہت اچھا لگا فورٹ منرو کے راستے میں سٹیل پل کی تعمیر کے باعث سیاحوں کی آمدمئیں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
فورٹ منرو