خضدار(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر دنیش کمار پالیانی نے شری گرونانک دربار خضدار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاداربننے کے لئے کسی کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں،خضدار سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران جس پیمانے پر کام ہوا ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے خضدار میں 12کروڑ روپے کی لاگت سے اقلیتی برادری کے منصوبے تشکیل دیئے گئے، کوئٹہ کراچی شاہراہ کے لئے میں نے سینٹ کے فورم پر آواز اٹھائی تھی اور اس کا باقاعدہ افتتاح ہوچکا ہے رواں ماہ اس پر کام شروع ہوگا خضدار ائیرپورٹ کے لئے بھی میں آواز اٹھاؤں گا اور اس کو فعال کرکے ہی آپ کو خوشخبری دونگا۔ تقریب سے بی اے پی خضدار کے صدر آغا شکیل احمدخضداری چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری میجر علی حیدر شاہ بابو کنہیال چیئرمین چندر پرکاش راج کمار راجا و دیگر نے گرونانک دربار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں سردار عزیز محمد عمرانی میر لیاقت محمد شہی سردار بلند خان غلامانی یونس گنگو رسول بخش خدرانی راحیل زہری محمد نواز سمیت جب کہ اقلیت کمیونٹی کے نمائندے مہاراج دلیپ کمار چوہدری دیوادس چوہدری رمیش کمار مجن لال رمیش چاولا کنیالال آؤ جا نریش کمار و دیگر موجو دتھے۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر دنیشن کمار پالیانی سابق چیئرمین خضدارآغا شکیل احمد خضداری و دیگر نے گرونانک دربا کا افتتاح کی اور نئے بننے والے گرونانک دربا کا معائنہ بھی کیا۔ چئیرمین چندر پرکاش نے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں سینیٹر دنیش کمار پالیانی کو آگاہ کیا۔ بابو کنہیال نے کہا کہ ماضی کی بنسبت موجودہ دور میں اقلیتی برادری کے لئے کافی کام ہوا ہے جس کا سہرا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور سینیٹر دنیش کمار پالیانی کے سر ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری نے سینیٹر دنیش کمار پالیانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خضدار کے ہندو کمیونٹی کو یاد رکھا اور ان کے لئے خطیر رقم سے دربار بنوایا ۔ تقریب میں پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
دوسروں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں،سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: سینیٹر دنیش کمار
May 06, 2022