امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے لیے7.1 بلین ڈالر اکٹھے کرلیے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے کے لیے جمعرات کو جمع کرائی گئی، سیکیورٹیز کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر ڈیل کےحصول کے لیے کچھ سرمایہ کاروں سے7.1 بلین ڈالرز اکٹھے کیے ہیں جن میں اوریکل کے بانی لیری ایلیسن اور سعودی شہزادہ الولید بن طلال شامل ہیں۔ایلون مسک نے 18 سرمایہ کاروں کی فہرست پیش کی ہے، جنہوں نے ان کے ساتھ نقد سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ ان سرمایہ کاروں میں شامل ایلیسن نے1 بلین ڈالر، سیکوئیا کیپیٹل نے 800 ملین ڈالر اور وی وائی کیپٹل نے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔جبکہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹر ڈیل کے لیےتقریباً 35 ملین کے شیئرز دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جن کی مالیت 1.9 بلین ڈالرز ہے تاکہ ڈیل حصول کے بعد کمپنی میں شیئرز کو برقرار رکھا جا سکے۔