وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے، سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے ، وفاقی وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوعیت کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔