چین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی’ماونٹ ایورسٹ‘ پر خودکار موسمیاتی اسٹیشن نصب کردیا

چین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی’ماونٹ ایورسٹ‘ پر خودکار ویدر ( موسمیاتی) اسٹیشن نصب کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 ہزار 8 سو میٹر کی بلندی پر یہ ویدر اسٹیشن موسمی صورتحال اور برف کی موٹائی کی پیمائش میں مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق دنیا کے اس بلند ترین ویدر اسٹیشن کےلئے 12رکنی ٹیم نے ضروری سامان چوٹی تک پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق محقیقن کی ٹیم نے ماو¿نٹ ایورسٹ پر خودکار اسٹیشن کا کامیابی سے تجربہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن