آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

May 06, 2022 | 18:42

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباد،پشاور اور مظفرآباد 21 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 26کراچی 27کوئٹہ اور گلگت 15اورمری 14ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،LEH، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میںمطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلوداور پلوامہ میں ابرآلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر،پلوامہ اور شوپیاں11ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 21، Leh آٹھ، اننت ناگ اوربارہ مولہ10ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزیدخبریں