میانوالی : سابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چور جیلوں میں نہیں جائیں گے جہاد جاری رکھوں گا ۔ہم دوستی سب سے کریں گے غلامی کسی کی نہیں کریں گے ۔میانوالی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کی کال دوں گا ، کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چورو سن لو اتنابڑا سمندر اسلام آباد میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔ ہمیں روکا گیا تو اس کا ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے ۔ہم کسی سپر پاور کے سامنے نہیں جھکیں گے ، امریکہ ہم آزاد قوم ہیں تمھاری معافی کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ۔ ہم ان چوروں کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ،ان چوروں نے مجھ پر ایف آئی آر کٹوائی ۔ ان کا کہپنا تھاکہ راناثنااللہ وہ غنڈہ ہے جس نے بندے مروائے ۔ ان کا کہناتھاکہ تم دنیا میں جہاں کہیں بھی چلے جاؤ چور چور کی آوازیں سنائی دیں گی ۔ 26 سالوں میں میانوالی میں اتنا بڑآ جلسہ نہیں دیکھا ۔ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے عوام کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ۔ مجھے نیازی کہنے پر ان چوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ہم دوستی سب سے کریں گے، غلامی کسی کی نہیں کریں گے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان
May 06, 2022 | 20:09