مرکنٹائل ایکس چینج میں 18.5ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 18.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14808 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9.679 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.906 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.030 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 903.965 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 794.610 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 607.800 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 283.228 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 130.497 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 103.233 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 54.955 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 28.620 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 16.277 ملین روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...