نگران حکومت صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی:صوبائی وزیر

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پاکستان ایتھا نول مینوفیکچر ایسوسی ایشن(پنجاب زون) کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکیشن بلال افضل، ڈی جی ایکسائز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔وفد نے ایتھانول انڈسٹری کو محکمہ ایکسائز سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزراء نے ایتھانول انڈسٹری کو درپیش جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ نگران حکومت صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے صنعتکاروں کے مسائل کے حل میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔حکومت صنعتکار یا کسان کسی سے زیادتی نہیں ہونے دے گی۔وفد میں ہنزہ شوگر ملز چودھری محمد وحید،شیخ محمد سعید، ارشد جاوید کیانی،احسن علی سینئر وائس چیئرمین پی ایف ایم اے اور دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...