سٹاک مارکیٹ، مثبت رجحان: 100انڈیکس 42200کی سطح عبور کرگیا

May 06, 2023

 کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کا اختتام مثبت انداز میںہوا،100انڈیکس 148پوائنٹس اضافہ کے بعد 42200پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ مارکیٹ میںتیزی کے باعث سرمایہ میں2ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ،تاہم حصص کی کاروباری مالیت 9ارب روپے سے گھٹ کر5ارب روپے تک آگئی جبکہ کاروباری حجم بھی 25کروڑ حصص سے کم ہوکر17کروڑ حصص کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروںنے مارکیٹ میں سرمایہ کاری میںدلچسپی لی، کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس148پوائنٹس بڑھ کر42241پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس50پوائنٹس بڑھ کر 27876 پوائنٹس، 30انڈیکس 48پوائنٹس اضافہ سے15407، اور کے ایم آئی30انڈیکس79پوائنٹس بڑھ کر72993پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ2ارب روپے بڑھ کر 63کھرب 56ارب روپے ہو گیا ، حصص مارکیٹ میں گزشتہ رو ز5ارب 76کروڑ روپے سے زائد مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو9ارب26کروڑ روپے سے زائد مالیت کے25کروڑحصص کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روزمارکیٹ میں مجموعی طور پر352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،170میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ نیسلے اوربھانیرو ٹیکسٹائل کے حصص کے بھائو میں رہا جن کے دام208.62روپے اور79.74روپے بڑھ کر بالترتیب5890روپے اور1143.50روپے پرپہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی رفحان میعظ اورپاک ٹوبیکوکے حصص کے بھائو میں رہی جن کی قیمتیں192.50روپے اور24.30روپے کی کمی سے بالترتیب 8300روپے اور660.70روپے پر آ گئیں۔

مزیدخبریں