شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے 4 جوانوں کی نماز جنازہ 


اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوانوں کی نماز جنازہ جمعہ کو ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی نذیر خان (عمر 26 سال)کی نماز جنازہ بنوں میں، سپاہی حضرت بلال (عمر 25 سال، ساکن ضلع مردان)، سپاہی سید رجب حسین (عمر 22 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اورکزئی) اور سپاہی بسم اللہ جان (عمر 22 سال، ساکن ڈسٹرکٹ خیبر) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران، عوام اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نماز جنازہ 

ای پیپر دی نیشن