لاہور (نیٹ نیوز) چاند کو گرہن لگ گیا۔ سال 2023 کا پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوا جو کہ 12 بج کر 32 منٹ تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ چاند گرہن رات 8 بج کر14 منٹ پرشروع ہوا، 10 بج کر 22 منٹ پر مکمل ہوا جبکہ آج 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ،ایشیا کے بیشترحصوں، آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک، اٹلانٹک اورانٹارکٹکا میں بھی نظر آیا۔