اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کے شہداکے لواحقین کو ٹیلی فون کرکے ان سے اظہارِ افسوس کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے 28 اپریل کو لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثا سے فون پر بات کی۔ صدر مملکت نے نائب صوبیدار تاجمیر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کے لواحقین سے گفتگو کی۔ صدر مملکت نے شہدا کی فرض سے لگن اور وطن سے محبت پر انہیں سلام پیش کیا۔انہوں نے قوم کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر کی لکی مروت میں شہید ہونےوالے جوانوں کے ورثا سے فون پر تعزیت
May 06, 2023