لاہور(نامہ نگار) سی آئی اے اغوا برائے تاوان سیل نے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ باران خاں اور اس کے ساتھی سعید اللہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔ ترجمان سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو واردات کے بعد بارڈر کراس کر جاتے تھے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورلاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ‘ دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی سمیت چوری کی متعدد وارداتیں ٹریس کی گئیں ہیں ۔