لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکی زیر صدارت سکیورٹی اورلاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ انہوںنے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے تھانوں کی ٹیمیں ڈولفن سکواڈ کےساتھ مربوط روابط یقینی بنائیں۔جنرل ہولڈ اَپ ودیگر پٹرولنگ یونٹس میں نفری کی حاضری مکمل رکھی جائے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز وبنک ہائے کے اطراف موثر گشت یقینی بنائی جائے۔ناکوں اور چیک پوسٹوں پر دورانِ چیکنگ فیملیز کا خیال رکھیں۔ پولیس افسران اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے مدعی مقدمہ سے رابطہ میں رہیں۔