لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ صحت میں عدالتی حکم کے باوجود ریگولر نہ کرنے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ صحت کو 30 ملازمین کو 10 مئی تک مستقل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا اور قرار دیاکہ اگر محکمہ صحت ملازمین کو مستقل نہیں کرتا تو پھر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔ فاضل عدالت نے صداقت علی وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میںکہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2001 مین بھرتی ہوئے‘ عدالت نے 2019 میں ریگولر کرنے کا حکم دیا‘ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ صحت نے مستقل نہیں کیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔
ہائیکورٹ : محکمہ صحت کے 30ملازمین کو 10مئی تک ریگولر کرنے کا حکم
May 06, 2023