آئی جی کا تمام پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کی سٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ وئیرز سے اَپ گریڈیشن کی جائیگی۔ نئے مزید جدید سسٹم کے تحت پولیس خدمت مراکز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی سہولیات میسر ہونگی اور پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی تصدیق نادرا ڈیٹا اینالسز اینڈ ویری فیکیشن سسٹم سے کی جائےگی۔ جدید ترین بگ ڈیٹا اینالسز سافٹ وئیر بھی فعال کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی کی جا رہی ہے،نئے سافٹ وئیرکے اضافے سے پولیس خدمت مراکزمیں سہولیات اور خدمات کا معیار مزید بہترہوجائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس خدمت مراکز کو 24/7 آپریشنل کیا جارہا ہے۔ اے ایس آئی سے لے کر ایس پی رینک تک لگ بھگ 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن