لاہور(نامہ نگار) سندر پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ولیدکو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8ماہ قبل ساتھیوں کے ہمراہ سندر کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ک کے دوران شہری پر تشدد کیا اور کھیتوں میں لگے 7لاکھ روپے مالیت کے سولر پینل لیکر فرار ہو گئے تھے ۔ملزم کے دیگر ساتھی گرفتار ہوچکے تھے جبکہ ملزم 8ماہ سے مفرور تھا۔کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث حسیب اللہ، آفتاب اور اللہ دتہ کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا۔