55سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد تشدد کے بعد قتل کا شبہ 


لاہور(نامہ نگار) شیراکوٹ کے علاقے بھدرو پنڈ سے 55سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش ملی جس کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کری اور واقعہ کی دیرینہ عداوت سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گزشتہ رات گھر سے کسی ضروری کام سے نکلاگھر نہ پہنچا اگلے روز بھدرو پنڈ سے اسکی تشدد زدہ نعش مل گئی۔مقتول کو بیہمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے‘ مزید تفتیش جاری کے جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...