لاہور(خبرنگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ پی ایچ اے لاہور میں ریونیو مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم وضع کرے گا۔معاہدے پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو اور ڈائریکٹرپی آئی ٹی بی نوشین فیاض نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ایڈویشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن موسی علی بخاری، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے طارق شہزاد اور مارکیٹنگ اورپنجاب آئی ٹی بورڈ جویریہ حیات پروگرام منیجر، محمد بلال، منیب احمد، طہور رریاض نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کا بنیادی مقصد پی ایچ اے کے انتظامیہ اموار میں نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔