لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 147 سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی لاہور کے تمام اہم مقامات پر عوام اور کارکنان عمران خان کی کال پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ تحریک انصاف آئین اور انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ آج پوری قوم نام نہاد وزیراعظم شہباز شریف سے پوچھ رہی ہے کہ انہوں نے سرکاری دورے کے دوران پاکستان کی عدالتوں سے سزا یافتہ مفرور مجرم کے ساتھ کیوں ملاقات کی۔