لاہور (خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنے اکابر سے ورثہ میں ملا ہے۔ آئین کی بالادستی ہی وطن عزیز کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ وطن عزیز میں امن و امان کی فضاءبنائے رکھنے کیلئے آئین سے منحرف باغی طبقات کو لگام ڈالنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار تحریک ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماو¿ں، علماءکرام، خطباءعظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام وملک کے غدار ہیں اور ہر جگہ پر ملکی امیج کو تباہ کر نے کیلئے اپنے مذموم حربے اپنے آقاو¿ں یہودیوں کے کہنے اور ان کے گٹھ جوڑ سے استعمال کر تے رہتے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کیلئے اپنے ہاتھ سے کوئی موقع خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی تاریخ اسلام اور ملک وملت کے خلاف ریشہ دوانیوں سے بھری پڑی ہے، ان سب کے باوجود قادیانیوں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔احرار رہنماو¿ں نے خواجہ خاجگان خواجہ خان محمد کے یوم وصال کے موقع پر خواجہ خان محمد ؒ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ خراج عقیدت پیش کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وطن عزیز کو قادیانیوں کی گرفت سے آزاد کروایا جائے۔