لاہور(لیڈی رپورٹر)گھر والے خواتین کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔آج کے دور میں معاشی پریشانی، طلاق،بیماری یاقریبی عزیزکی موت خواتین کے ذہنی بیماریوںمیں مبتلاہونے کی بڑی وجوہات بن سکتی ہیں۔ خواتین اپنی ذہنی صحت کو مثبت بنانے کیلئے سنہری اصولوں شکرگزاری،مناسب ورزش،آٹھ گھنٹے کی نینداورسیر و تفریح کو اپنا کر اپنی ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔تاہم اس سلسلے میں گھروالوں کو بھی ان کی مدد کرنا ہوگی ۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فاو¿نٹین ہاو¿س کے زیر اہتمام ” ذہنی صحت برائے خواتین“ کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں ڈاکٹر صائمہ نیاز ، ڈاکٹر شاہد ضیا، ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ ودیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر صائمہ نیاز نے کہا کہ ذہنی صحت سے مراد زندگی کے تمام شعبوں یعنی جسمانی جذباتی اور روحانی میں توازن تلاش کرنا ہے۔ہماری زندگی اور حالات کی طرح ہمارے مزاج خیالات میں بھی مسلسل تبدیلی آتی رہتی ہے۔ اچھی ذہنی صحت کی حامل خواتین زندگی کو بامقصد سمجھتی ہیں اور با اعتماد ہوتی ہے اور منفی جذبات ڈپریشن غصہ ناراضگی یا پریشانی کو ملحوظ خاطر میں نہیں لاتیں۔ تقریب میں فاو¿نٹین ہاو¿س سے کے ایگزیکٹیوممبران، ڈونرز ، فرینڈز آف فاو¿نٹین ہاو¿س، سٹاف ممبران، ممبرز (مریضوں) کے اہلخانہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فاو¿نٹین ہاو¿س کے زیر اہتمام ذہنی صحت برائے خواتین کے موضوع پر آگاہی سیمینار
May 06, 2023