لاہور ( خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان نے زکوة فاو¿نڈیشن امریکہ کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں 100ٹن چاول تقسیم کردیئے۔ زکوٰة فاو¿نڈیشن امریکہ میں مقیم مسلمانوں کا رفاہی ادارہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رفاہی کاموں میں پیش پیش ہوتا ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بھی زکوةفاو¿نڈیشن نے الخدمت کے ساتھ مل کر امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا اور اب مزید100 ٹن چاول سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں بھجوائے ۔ مجموعی طور پر 10 ہزارخاندانوں تک یہ امداد پہنچائی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی زکوةفاو¿نڈیشن امریکہ سیلاب متاثرین میں 160ٹن چاول تقسیم کر چکی ہے۔ نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے زکوة فاو¿نڈیشن آف امریکہ کا سیلاب متاثرین کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کی سیلاب متاثرین کیلئے کاوشوں میں جہاں پاکستانی الخدمت کے ساتھ بھرپور تعاون کرر ہے ہیں وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ڈونر ادارے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
الخدمت فاو¿نڈیشن نے سیلاب متاثرین میں 100 ٹن چاول تقسیم کردیئے
May 06, 2023