لاہو ر( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل دیانتدار قیادت اورانتخابات ہیں۔ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں صرف آئی ایم ایف سے قرض کیلئے کوشاں ہے۔نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے مفادات کی سیاست اور بدترین معاشی پالیسیوں نے عوام کوجن حقیقی خوشیوں سے محروم کردیا ہے۔ وہ اسلامی نظام کے قیام کے بعد لوٹ آئیں گی۔ عوام ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اہل و دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں دستک مہم کے دوران ٹودوڑ ملاقاتوں میں مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی قیادت مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرتی۔ موجودہ حالات سب پارٹیاں اور سیاستدان اپنے اپنے مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں کسی کو ملک و قوم کے مستقبل کی فکر نہیں ۔
ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل دیانتدار قیادت ،انتخابات ہیں:ضیاءالدین انصاری
May 06, 2023