گوجرانوالہ: ذخیرہ اندوزوں، سمگلروں کیخلاف کارروائیاں، 22 ہزار گندم بوریاں برآمد 


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری رہا، 22 ہزار سے زائد گندم بوری برآمد کرتے ہوئے متعدد گودام سیل کر دیے گئے اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے سمگلرز کیخلاف کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خوراک اور پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ عملہ کے ہمراہ تحصیل صدر، کامونکی، نوشہرہ ورکاں میں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رائس ملوں، فلور ملوں کے گوداموں، ڈیروں اور گھروں پر ذخیرہ کی گئیں 22 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد اور غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم تحویل میں لیتے ہوئے سرکاری مراکز میں منتقل کروا دی گئی۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر اسسٹنٹ کمشنرز(صدر) میاں توصیف حسن 11 ہزار، (نوشہرہ ورکاں) اظہر طارق وٹو 3005، (کامونکی) خرم مختار بھنگو 08 ہزار، زائد غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بوریاں گندم برآمد کیں۔ متعدد ٹرک، ٹریلرز اور مزدے بھی تحویل میں لے کر گندم خریداری مراکز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...