امریکہ نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا :عبدالقادر پٹیل 

May 06, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، دونوں ملکوں کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے راﺅنڈ کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔دونوں رہنماﺅں نے دورا ن گفتگو صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر صحت نے سیلاب کے دوران امریکی امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،ہم پاکستان اور امریکا کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے راونڈ کے منتظر ہیں ۔عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ امریکی ادارے یو ایس اے آئی ایڈ کی امداد ڈریپ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈریپ خود کو جدید خطوط پر استوار کر رہاہے۔ ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی ہیلتھ کے شعبے میں امداد اور تعاون جاری رکھے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ۔

مزیدخبریں