گجرات (نامہ نگار) چوری کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد‘ منہ کا لا کر کے گدھے پر بٹھا کر گھمایا گیا۔ تفصیل کے مطابق کنجاہ کے گاﺅں جسوکی میں ملزمان شاہ زیب، سجاد، ولایت اور 6 نامعلوم افراد نے موٹر چوری کے شبہ میں قاسم آباد کے رہائشی نثار انصاری کو ڈےرے پر حبس بے جا میں رکھ کر اسکے سر کے بال، مونچھیں، داڑھی ، بھنوئیں مونڈ ڈالے۔ ملزمان نے نثار کا منہ کالا کر کے اس کو گدھے پر بٹھا کر اسکی ویڈیو بھی بنائی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تھانہ کنجاہ نے نثار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی۔
نوجوان پر تشدد
گجرات: چوری کا شبہ‘ نوجوان کے بال‘ مونچھیں کاٹ دیں‘ منہ کالا کر کے گدھے پر گھمایا گیا
May 06, 2023