اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک کے لوگ سپریم کورٹ اور آئین کیساتھ کھڑے ہیں،نہتے شہری دکھا رہے کہ ہم آئین کیساتھ ہیں،ہم آئین سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن ریلی نہیں نکال سکتے،ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی،یہ کونسا آئین اور کونسی جمہوریت ہے،پچھلے دنوں بھی ہمیں ریکی نکالنے سے روکا گی،ہم ریلی کے مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسد عمرنے کہاکہ آئین کی ایک شق ٹوٹے گی تو بچے گا کچھ نہیں،اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل ہے وہ سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر آئین کی بالادستی کے لیے نکلیں۔
اسد عمر