بشکیک(اے پی پی)کرغزستان نے امریکہ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے بارے خبردار کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے نے کرغزستان کے صدر کے ترجمان ایربول سلطان بایوف کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کو کر ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں عدلیہ خود مختار ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور کسی کو بھی ان کے کام میں مداخلت کا حق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرغزستان ایک آزاد ملک ہے، ہمارے ملک میں آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر کوئی پابندی نہیں ،ہر شہری کو کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے اور اس حق کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے، تمام تنظیموں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
کرغزستان