یوکرائنی رکن پارلیمنٹ نے روسی ترجمان کو مکے جڑ دیئے‘ ویڈیو وائرل


انقرہ (نیٹ نیوز) روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہو گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوآپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہے۔ ویڈیو میں یوکرائن کے ترجمان کو سٹیج پر جھنڈا لہراتے دیکھا جا سکتا ہے‘ تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان سٹیج پر آکر یوکرائن کے رکن پارلیمان (ایم پی) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرائن کے ایم پی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں دو تین مکے جڑ دیئے‘ تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کر دیا۔
یوکرائن‘ روس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...