فلسطین کے تجارتی اداروں پر  شدید ترین سائبر حملے جاری

May 06, 2023

رام اللہ (اے پی پی)فلسطین نے کہا ہے کہ اس کے تجارتی اداروں پر حالیہ سالوں کے شدید ترین سائبر حملے کئے جا رہے ہیں۔ترک خبررساں ادارے نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں ملک کے متعدد تجارتی اداروں اور تنظیموں پر شدید ترین سائبر حملے کئے گئے ہیں۔وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اسحاق سدر نے کہا ہے کہ یہ حملے حالیہ سالوں میں فلسطین پر کئے جانے والے شدید ترین حملے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لئے وزارت کی ٹیم دن بھر ٹیلی کام کمپنی کی ٹیم کے ساتھ مربوط شکل میں کام کرتی رہی اور ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔

مزیدخبریں