لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمدعلی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں ایل ڈی اے کی انسداد سموگ اورشجرکاری مہم میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیوں کے تعاون سے ان سوسائٹیوں میں شجرکاری کرائے گا اورپہلے مرحلے میں لاہور شہر میں قائم پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز اڑھائی لاکھ سے زائد پودے لگائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 25 سے زائد پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیاں اس شجرکاری مہم میں حصہ لیں گی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ شجرکاری مہم میں 5سے 6 فٹ کے پودے لگائے جائیں گے۔ دریں اثناءکمشنر لاہورنے کہا ہے کہ مستقل و عارضی تجاوزات، ٹریفک روانی بینرز اور سٹیمرز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔راوی زون، ملتان روڈ، برکی روڈ جوہر ٹاو¿ن، پائن ایونیو اور پی آئی اے روڈ کے اطراف میں آپریشن کے دوران 17سے زائد املاک سے تجاوزات مسمار کرکے 14 املاک سر بمہر کردی گئیں۔آپریشن میں ٹیموں نے ڈاکٹر ہسپتال تا ایکسپو روڈ ماڈل شاہراہ پر آپریشن کرکے 14 املاک کو سربمہر کر دیا۔