لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان معین خان نے بڑے بھائی ندیم خان کو پی سی بی سے فارغ کیے جانے پر کہا کہ ندیم خان کی ایمانداری کو سب جانتے ہیں ۔میں نے منہ کھولا تو بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے،ان کی کرپشن کی کہانیاں دنیا کو پتہ ہیں‘ الزامات لگانے والے دراصل وہ خود کرپٹ ہیں۔