لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان‘ بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے اورمیزبانی نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو دیئے جانے کا امکان ہے، سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ورلڈکپ اکتوبر،نومبر میں شیڈول جبکہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیگ میچز کیلئے 7وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز 5اکتوبر سے ہو گا، ناگپور، بنگلور،گوہاٹی، حیدر آباد اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے۔