امریکی بحری جہاز کی سوڈان سے 222 افراد کو لے کر جدہ بندرگاہ آمد

ریاض(این این آئی)سعودی بحری جہاز  امانہسوڈان سے نکالے گئے ایک ہزار 762 افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایک امریکی بحری جہاز بھی سوڈان سے 222 افراد کو لے کر جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔عرب ٹی وہ کے مطابق سعودی بندرگاہ پہنچنے والے امریکی فوجی جہاز میں امریکی اور کثیر القومی شہری سوار تھے جس سے سعودی بندرگاہ کو موصول ہونے والے بحری جہازوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ یہ بحری جہاز پورٹ سوڈان سے شہریوں کو لیکر جدہ پہنچے ۔ سوڈان سے جدہ آنے والے امریکی جہاز میں 63 امریکی اور 136 سوڈانی سوار تھے۔ منگل سے پہلے ایک سعودی بحری جہاز جدہ پورٹ پہنچا تھا جو پورٹ سوڈان سے بھی آرہا تھا۔ اس میں سعودی اور غیر ملکی شہری سوار تھے۔ اسی طرح ہندوستانی طیارہ بھی سوڈان سے 135 افراد کو لے کر جدہ پہنچا تھا۔ پیر کو ایک امریکی بحری جہاز سوڈان سے 16 قومیتوں کے 308 افراد کو لیکر جدہ پہنچا تھا۔افغانستان، فلپائن، کوموروس، سری لنکا، یوکرین، مڈغاسکر، برطانیہ، شام اور امریکہ کے 171 اور 41 سعودی شہری بحری جہاز ابھاکے ذریعے سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پہنچے تھے۔ ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے انخلا کے آغاز سے لے کر اب تک سوڈان سے نکالے جانے والوں کی کل تعداد تقریبا 5 ہزار 409 افراد ہوگئی ہے۔ ان افراد میں 225 سعودی شہری تھے۔ 5 ہزار 184 افراد کا تعلق 102 قومیتوں سے تھا۔ علاوہ ازیں ایک امریکی بحری جہاز نے پیر کو سوڈان سے متعدد قومیتوں کے 300 سے زائد شہریوں کو سعودی عرب منتقل کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...