اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں 2 فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا

May 06, 2023

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا جنہوں نے شمالی مغربی کنارے میں دو الگ الگ حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے حارث میں فوج اور سرحدی محافظوں کے دستے نے 19 سالہ محمد سامی صوف کے گھر کو گھیرے میں لے کر اڑا دیا۔ صوف کے خاندان نے بتایا کہ یہ مکان تین منزلوں پر مشتمل تھا اور اسے مکمل طور پر بم سے اڑا دیا گیا۔

مزیدخبریں