لاہور (نیٹ نیوز) لاڑکانہ میں قتل کیس میں جیل سے رہا ہونے والوں پر مخالفین کی فائرنگ سے تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے میرو خان چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کار سواروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی شوکت، امجد اور ماجد بھی شامل ہیں۔ شوکت سینٹرل جیل سے قتل کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے بھائیوں کو لینے آیا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
لاڑکانہ: جیل سے رہا ہونے والوں پر مخالفین کی فائرنگ‘ 3 بھائیوں سمیت 5 قتل
May 06, 2023