ہائیکورٹ کا محکمہ خوراک کو گوجرانوالہ کی 4 فلور ملیں ڈی سیل کرنے کا حکم

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ خوراک پنجاب کو گوجرانوالہ کی چار فلور ملیں ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملیں سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی۔ دوران کیس کی سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے 72 گھنٹوں سے زائد گندم کی پسائی کرنے پر ملوں کے خلاف کارروائی کی۔ درخواست گزار فلور ملوں کی وکیل بیرسٹر ردا نور نے دلائل دئیے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ خوراک کو قانون کے تحت 72 گھنٹے سے زائد پسائی کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ فلور ملوں کے خلاف جاری محکمہ خوراک کی کارروائی کو روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن