کرونا: 22نئے کیس، ڈبلیو ایچ او کا 3سال بعد عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں    24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے 22 کیس رپورٹ ہوئے  اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  جمعہ کو  این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت  کیسز کی شرح 0.83فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔  جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 سال کے بعد کرونا  کی وبا کے لیے عوامی صحت کے لیے عالمی ایمرجنسی کی حیثیت ختم کر دی ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان 5 مئی کو کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوا تھا جس میں عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد جمعہ کو عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے کووڈ کی وبا کی شدت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن اور  کرونا سے بیمار ہونے کے باعث لوگوں میں اس بیماری کے خلاف مدافعت بڑھی جبکہ اموات کی شرح گھٹ گئی اور طبی نظام پر دباؤ کم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رجحان سے دنیا کے بیشتر ممالک کو کرونا کی وبا سے قبل کی زندگی میں لوٹنے کا موقع ملا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اسی کو دیکھتے ہوئے میں اعلان کرتا ہوں کہ کرونا  کی وبا اب عالمی ایمرجنسی نہیں رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...