لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے اور عدلیہ مخالف ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔اس سےقبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹادی
May 06, 2023 | 11:26