کوروناوائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا، 29نئے کیسز رپورٹ

May 06, 2023 | 13:06

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید ایک مریض دم توڑ گیا، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں29نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ،گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 269 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد ہے جبکہ ابھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں