معروف فوٹوگرافر کام کے دوران پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جاں بحق

سعودی فوٹوگرافر ہانی بن عبداللہ الزہرانی فوٹو گرافی کے مشن کے دوران السعدہ پہاڑوں کی بلندیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔فوٹو گرافر الزہرانی الباحہ ریجن کے گاؤں النصبہ کا رہائشی تھا۔ مختلف ویب سائٹس پر الزہرانی کی موت پر بات چیت کی گئی۔ الزہرانی کو جاننے والے بہت سے لوگوں نے اس کی موت پر اظہار افسوس کیا اور اس کے اخلاق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا الزہرانی جس کے ساتھ بھی اٹھتا بیٹھتا تھا اس پر ایک اچھا اثر چھوڑتا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ الزہرانی ممتاز فوٹو گرافروں میں سے ایک تھا۔ الزہرانی کے بہت سے ساتھیوں، دوستوں اور فوٹوگرافروں نے ان کی اچانک موت پر ماتم کیا ہےفوٹوگرافر اور مصور ہانی الزہرانی مشرقی صوبے کے مکہ الیکٹرونک اخبار میں فوٹو گرافی کے شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سعودی الاتحاد کلب کے لیے فوٹوگرافر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اس وقت فوٹو گرافی کو اپنی انتہائی درستگی سے ممتاز کردیا تھا جب انہوں چاند کی اس کے تمام مراحل میں تصویر کشی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن