مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی سے دو فلسطینی جان بحق

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس پر تبصرہ سے گریز کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔اس واقعہ سے اس قبل ہفتے کے آغاز میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پار حملوں کے تبادلے ہوئے۔ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین اسرائیل میں تشدد کی شدید لہر جاری ہے۔جس میں مغربی کنارے میں بارہا اسرائیلی چھاپوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلیوں پر حملوں کا سلسلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن