پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا

سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا

حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا 8ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن