برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی ہو گئی

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی ہو گئی، کنگ چارلس سوئم برطانیہ کے 40ویں بادشاہ بن گئے۔بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹرایبے میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنماتقریب میں شریک ہوئے، گزشتہ 70سال کے دوران تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب تھی۔بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ڈائمنڈجوبلی اسٹیٹ کوچ نامی بگھی میں روانہ ہوئے،روٹ کے دونوں جانب عوام نے کنگ چارلس اوران کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا۔29ہزار پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے، کنگ چارلس سوئم کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجائے گئے۔2گھنٹے تک جاری رہنے والی تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار300افراد شریک ہوئے، شاہ چارلس سوئم نے برطانیہ کے بادشاہ کی حیثیت سے حلف لے کر حلف نامے پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن