قومی کرکٹرز کی پریکٹس، فٹنس مسائل حل، اچھا پرفارم کرینگے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ۔ کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیساتھ ساتھ بائولنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز کئے۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو خامیوں پر قابو پانے کیلئے ٹپس دیں ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ‘ کھلاڑیوں  اور آفیشلزکا خیر مقدم کیا۔ظہرانہ پر کھیل کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ گیم پلان پر بھی بات چیت کی ۔کھلاڑیوں نے ٹور سے قبل بھرپور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔  امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنے کے باوجود عثمان خان پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔عثمان خان نے کہا کہ میں پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں آیا ہوں، اس لیے میں ماضی کے بارے میں نہیں سوچتا۔میں شکر گزار ہوں کہ مجھے پاکستان کیلئے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس پر کہا ہے کہ وہ اب 100فیصد فٹ ہوچکے ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا ان کا ہدف ہے،جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نا جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نا جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عرفان خان نیازی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اسی لیے آیا ہوا کہ بس اچھا کھیلنا ہے ۔آئر لینڈ اور انگلینڈ سیریز پر فوکس ہے موقع ملا تو اچھا کھیلنا ہے ۔انجری کھیل کا حصہ ہے اب مکمل فٹ ہوں ۔ورلڈ کپ میں موقع ملا تو پھر دیکھیں گے۔عباس آفریدی نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کو جاری رکھنے کی کوشش کرونگا ۔مقابلے کا کوئی دباؤ نہیں ہے مقابلہ سخت ضرور ہے ۔شاہین آفریدی اور محمد عامر سپورٹ کرتے ہیں ۔عمر گل کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی ان سے بہت مدد ملی۔ صائم ایوب نے کہا کہ میں مختلف شاٹس کھیلنے کا کی کوشش کرتا ہوں ایسا نہیں اس کوشش میں آوٹ ہوتا ۔مجھے مزید اچھی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ٹیم میں جو رول ملتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے ۔میں اس وقت آگے کا سوچ رہا ہوں ۔حارث رئوف نے کہا کہ انجری سے واپسی مشکل ہوتی ہے ۔ردھم میں واپس آنے کی کوشش ہے۔فاسٹ بائولرز سے ٹیم کو فائدہ ہو گا ۔محمد عامر سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔پچھلے ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی فائنل میں پہنچے ۔اب کوشش ہوئی ہے کہ وہ غلطیاں اب نہ ہوں ۔عوام کیلئے خوشیاں لانے کی کوشش کریں گے ۔انجریز کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں ۔کوئی انجرڈ ہونا نہیں چاہتا ۔ہمارے مین پلیئر ان فٹ ہوئے اب مکمل فٹ ہیں ۔میرے دعا ہے سب اچھا کھیلیں سب اچھا کھیلیں گے تو پاکستان جیتے گا۔

ای پیپر دی نیشن