پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ‘سیریز 11مئی سے شروع ہوگی 

May 06, 2024

لندن (عارف چودھری )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی سے ’’ہیتھرو ‘‘ائیرپورٹ انگلینڈ کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی ۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹی ٹونٹی میچز اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ٹی ٹونٹی میچز 11، 17 اور 19 مئی کو کھیلے جائیں گے۔تین ون ڈے میچز 23، 26 اور 29 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر  پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں