حافظ آباد: میونسپل کمیٹی، صفائی کا کام ایک بار پھر تعطل کا شکار 

May 06, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں 5/6ماہ قبل 20لاکھ روپے کی لاگت سے مرمت کروائی جانے والی سکر کمبائن مشین چند ماہ بعد ہی ناکارہ بن گئی جس کے بعد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا کام ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا۔میونسپل کمیٹی حافظ آباد جو شہریوںکے لئے ایک سفید ہاتھی بنی ہوئی ہے اور یہاںپر عرصہ دراز سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ چند ماہ قبل سکرکمبائن مشین کی مرمت کے نام پر 20لاکھ روپے نکلوالئے گئے تھے لیکن یہ سکر مشین اب دوبارہ ناکار ہ ہوگئی۔

مزیدخبریں