حافظ آباد:ڈی ایچ کیو میںمیڈیسن فراہم نہ کئے جانے پر مریض پریشان  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایچ کیوہسپتال میں ڈائلسز کے مریض مطلوبہ میڈیسن کی عدم دستیابی کے باعث زندگی کے آخری سانس لینے لگے۔ جس سے مریضوں کے لواحقین پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسوقت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گردوںکے قریباً150مریضوں کے ڈائلسز کئے جارہے ہیں لیکن یہاں پر مطلوبہ میڈیسن فراہم نہ کئے جانے سے متعدد مریضوںکے لئے بازار سے ادویات خریدنا محال ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اب زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں۔ڈائلسز کیلئے تعاون کرنے والی مقامی این جی اوکے ذمہ دار نے بتایا کہ انکے پاس اسی لاکھ روپے کی گرانٹ تھی جس میں سے چالیس لاکھ خرچ ہوچکے ہیں۔اور وہ اب صرف 10 مریضوں کو میڈیسن دے رہے ہیں بازار سے میڈیسن خریدرہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور حکومت اس سلسلہ میں کوئی فنڈز فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے ڈائلسز کے مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن